بانہال میں ٹرک نے جواں سال موٹرسائیکل سوار کو کچل کر جاں بحق کیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
بانہال//کشمیرشاہراہ پر واقع بانہال کے رتن باس علاقے میں جمعرات کوایک ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پرسوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
مذکورہ نوجوان کی شناخت 20سالہ عابد احمد لون ولد عبد السلام لون ساکن تانترے پورہ،ڈولیگام بانہال کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لانے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کرجائے واقعہ سے فرار ہوگیا اور اس کی تلاش کی جارہی ہے۔اس دوران پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *