بانہال//پولیس نے منگل کو بانہال میں ایک تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکیدار کو مزدوروں پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
مذکورہ ٹھیکدار محمد سلیم بٹ بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقامی لیڈر بھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا اور اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
اطلاعات میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹھیکیداار نے مزدوروں پر اس وقت اپنے لائسنس والے پستول سے گولی چلائی جب وہ اپنے بقایا معاوضے کا مطالبہ کرنے کیلئے جمع تھے۔
ٹھیکیدار کے مطابق اس نے اپنی حفاظت میں گولی چلائی۔