محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں رمضان کے مہینے میں سبزیوں ، پھلوں اورخورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے تحصیل انتظامیہ کی طرف سے مارکیٹ چیکنگ کی گئی ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں قیمتوں کو بڑھانے اور المعیاد چیزیں فروخت کرنے کے جرم میں کئی دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں ۔مارکیٹ چیکنگ ٹیم کی قیادت نائب تحصیلدار بانہال ذاکر حسین اور ٹی ایس او بانہال نظیر احمد وانی کر رہے تھے جبکہ چیکنگ سکارڈ میں ایس ڈی پی او بانہال منجیت سنگھ ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سریندر پال سنگھ اور ایس ایچ او بانہال عاشق بخاری بھی شامل تھے ۔حکام نے بتایا کہ اس موقع پر دکانداروں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ قیمتوں کو اعتدال پر رکھیں اور قیمتوں سے تجاوز کرنے والوں کو کسی حال میں بخشا نہیں جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کئی دکانداروں کو پہلی وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ۔