محمد تسکین
بانہال // فوج کی راشٹریہ رائفلز کی طرف سے بانہال میں شہریوں کیلئے شام کے کھانے پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں بارہ راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر وجے کمار اور فوجی افسروں کے علاؤہ معزز شہریوں اور زرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ شہریوں کے ساتھ مل بیٹھ کر اس افطار پارٹی کا مقصد علاقے میں فوج اور لوگوں کے درمیان آپسی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا اور آپسی بھائی چارہ اور امن و امان کو فروغ دینا ہے۔ فوجی افسروں نے معزز مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا اور روزہ کھولنے کے بعد با جماعت نماز ادا کی گئی اور امن ، صحت و سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی ۔ افطاری میں شامل لوگوں نے فوج کے اس ایثار کیلئے کمانڈنگ آفیسر اور فوجی افسروں اور اہلکاروں کا ان کی مہمان نوازی کیلئے شکریہ ادا کیا ۔