بانہال//علاقائی دیہاتی بینک بانہال کی طرف سے اتوار کو چملواس بانہال میں ایک روزہ مالی خواندگی کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا جنہیں بینک کی طرف سے بہبودی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ کیمپ میں آئے لوگوں کو وزیر اعظم سوشل سیکورٹی سکیم کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ اس موقعے پر بینک کی طرف سیچلائی جانے والی سرکاری پروگراموں اور اسکیموں کے اطلاق اوربینک کی طرف سے روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بینک کی طرف سے جاری کئے گئے مصنوعات کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر کہا گیا کہ ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں میں مالی خواندگی کو بڑھایا جائے تاکہ وہ مالی ماملات میں صحیح فیصلہ لے سکیں۔ کیمپ کے بعد بانہال بینک شاخ کے برانچ منیجر آر کے رازدان نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کیمپ کو کامیاب بنانے پر خوشی کا اظہار کیا۔صدر دفتر سے پونیت بنسل اور ریجنل آفیس سے نریش فوطیدار نے کیمپ میں حصہ لیا۔