محمد تسکین
بانہال // اپنی عارضی نوکری کو مستقیل بنانے اور کم سے کم اجرت ایکٹ کو لاگو کرنے کی مانگ کو لیکر ضلع رام بن کے مڈ ڈے میلز باورچی ، آشا ورکر ، کنٹیجنٹ پیڈ ورکر ، زمین عطیہ کرنے والے اور مالی کم چوکیدار پچھلے کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں۔یہ احتجاج جموں و کشمیر سنگھرش سمیتی کے بینر تلے کئے جا رہے ہیں۔ پچھلے پندرہ سے بیس سال سے مختلف محکموں میں کام کرنے والے عارضی ورکروں نے اپنی مانگوں کو لیکر بانہال میں بھی احتجاج کیا ۔احتجاج کی قیادت کوک ایسوسیشن کے ریاستی صدر جاوید احمد کمہار کر رہے تھے ۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ سرکار کی طرف سے پورا کام لینے کے باوجود عارضی ملازمین کو قلیل اجرتیں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی گھر گرہستی بری طرح سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کم از اجرت کا ایکٹ لاگو نہ کیا گیا تو وہ 16 اپریل کے بعد کام چھوڑ ہڑتال شروع کرینگے ۔