بانہال // سوئوچھ بھارت مشن ابھیان کے تحت محکمہ تعلیم کے ایجوکیشن زون بانہال میں بھی آج محکمہ کے دفاتر اور مختلف سکولوں میں صاف وصفائی کی گئی۔اس موقع پر زون کے تقریباً تمام سکولوں میں اساتذہ اور بچوں نے اپنے سکولوں اور گرد و نواح میں صفائی مہم کے تحت صفائی کی ۔اس موقع پر کئی سکولوں میں کچھ بچوں نے پلے کارڈ ہاتھوں میں لے ہوئے گلی کوچوں اور پیدل راستوں کی بھی صفائی کی اور لوگوں کو اس مشن کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی اس مہم کو کامیاب بنانے اور عوام کو اس بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے محکمہ کے اعلیٰ آفسران کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے بانہال میں زونل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر سے علاوہ زون کے دیگر سکولوں میں بھی اس مہم کے تحت جھاڑو لگا کر صفائی کی اور عوام کو یہ پیغام دیا کہ صاف ستھرا بھارت دیکھنے کے لئے صفائی میں ہر کسی کو اپنا تعاون دینے کی ضرورت ہے اور اسی سے اس مشن کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر اساتذہ اور بچوں نے مل کر جھاڑو لگائے اور صاف وصفائی پر دھیان دینے کے لئے بچوں اور عوام سے اپیل کی ۔اس موقع پر زون کے کئی سکولوں میں سوچھ بھارت مشن مہم پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی گئی اور اس کے فوائد کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ۔بچوں سے تلقین کی گئی کہ وہ اپنے گھروں اور محلہ جات میں بھی عوام کو اس طرف راغب کرنے کی تلقین کی گئی ۔سکولوں میں اس صفائی مہم کے ذریعہ عام لوگوں کو یہ پیغام دیا گیا تا کہ وہ بھی صاف ستھرا بھارت دیکھنے کے لئے اپنے اردگرد صاف و صفائی پر خاص دھیان دیں تاکہ ملک کے وزیر اعظم کے اس خواب کو پورا کیا جا سکے اور ایک صاف ستھرے بھارت کا وجود سامنے لایا جا سکے۔اس صفائی مہم کے تحت چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن محمد شریف اور زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال کلدیپ کمار رینہ کی ہدایت پر زون بانہال کے تمام سکولوں جن میں سٹی مڈل سکول بانہال،ڈولیگام، نوگام، بنکوٹ، چملواس، نیل، چنجلو، کسکوٹ، لامبر، عشر،زنہال، درمن، بھور دھار، ٹٹھار، گنڈ عدل کوٹ، ڈارپورہ،چریل، زنچوس، ناگدار،چھان آڑ، چاپناڑی، شابن باس، دناڑ، گنڈ ٹٹھارکے علاوہ دیگر کئی پریمری مڈل و ہائی سکولوں میں صفائی ابھیان چلایا گیا ۔