محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع قصبہ بانہال میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے اور اس مہنگائی کی وجہ سے عام لوگ سخت پریشان ہوگئے ہیں اور لوگوں کی قوت خرید ختم ہوگئی ہے۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع بانہال میں ٹماٹر 240 روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں جبکہ فراش بین ایک سو روپئے فی کلو اور شملہ مرچ وغیرہ ساٹھ روپئے فی کلو بیچا جا رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کیلئے عید سے قبل والی قیمتوں میں پچاس سے ساٹھ فیصدی اضافہ ہوا ہے اور عام لوگ سبزیوں کی خرید سے قاصر ہوگئے ہیں۔ کئی لوگوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے بعد سے ٹماٹر تیس روپئے سے 240 پہنچ گئے ہیں جبکہ بیس روپئے کلو بکنے والے پیاز کی قیمت پینتیس روپئے فی کلو پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے سرکار سے قیمتوں کو اعتدال لانے کی اپیل کی ہے۔