سرینگر/ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں جمعہ کو جنگجو کمانڈر ذاکر موسیٰ کو جاں بحق کئے جانے کیخلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
ذاکر کو گذشتہ شام ڈاڈہ سرہ ترال میں فورسز نے معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بانہال میں سبھی دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سکولوں میں بھی تدریسی عمل معطل رکھا گیا ہے۔
حکام نے '' امن و امان قائم رکھنے کیلئے'' قصبے میں پولیس وفورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔
ادھر وادی کشمیر میں ذاکر کو جاں بحق کئے جانے کے بعد سخت کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔
حکام نے سبھی تعلیمی ادارے بھی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں جبکہ یونیورسٹی امتحامات بھی معطل کئے گئے ہیں۔
دریں اثناء حکام نے بھدرواہ میں بھی تعلمی ادارے بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔