محمد تسکین
بانہال // پیر کی صبح سے ہی بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں مطلع آبر و آلود تھا اور صبح کی ہلکی بارشوں کے بعد شام پانچ بجے تک موسم ابرو آلود ہی رہا تاہم شام پانچ بجے سے شروع ہوئی تیز بارشوں کا سلسلہ شام سات بجے تک جاری تھا ۔ بارشوں کی وجہ سے چوٹے چھوٹے ندی نالوں میں پانی بڑھ گیا۔ اس دوران شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری تھی ۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ بانہال میں تیز بارشیں ہوئی ہیں تاہم رام بن میں شام ساڑھے چھ بجے تک مطلع آبر و الود تھا اور بارشوں کا موسم بن رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہا بانہال اور رامسو کے درمیان بارشوں کے باوجود شاہراہ پر ٹریفک کا سلسلہ جاری تھا۔
ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں بارشیں
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں پیر کو بعد دوپہر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق بعد دوپہر ڈوڈہ ضلع کے گندوہ بھلیسہ ،ٹھاٹھری ،بھدرواہ و عسر مرمت کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش شروع ہوئی جو دیر شام تک جاری رہی۔بارشوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ۔ اس دوران بیشتر دیہات میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے اور رابطہ سڑکیں و گلی کوچے زیر آب آئے ہیں۔