سرینگر//ضلع رام بن میں پیر کی صبح ایک ایسے70سالہ شہری کی لاش برف کے نیچے دفن پائی گئی جو گذشتہ سال ماہ دسمبر سے لاپتہ تھا۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی جی این ایس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غلام رسول نائک ولد اکبر نائک ساکن ماہو کھیری، بانہال کی لاش کو منگت ٹاپ سے بر آمد کیا گیا۔
ایس ایچ او بانہال عابد بخاری کے مطابق دماغی طور مریض شہری کی لاش کو مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد اس کو آخری رسومات کیلئے ورثاءکے حوالے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شہری برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوا ہوگا۔