محمد تسکین
بانہال// پیر کی دوپہر سے بانہال اور رام بن کے علاقوں میں ہلکی ہلکی بارشیں ہورہی ہیں اور یہ سلسلہ شام تک جاری تھا ۔ شام تک ہوئی ہلکی بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری تھی۔ پیر کے روز دوسرے دن بھی بانہال بائی پاس کے ایک ٹیوب کے کچھ کام کی وجہ سے سرینگر سے جموں جانے والے ٹریفک کو قصبہ بانہال سے ہوکر جانے والی سابقہ شاہراہ سے چھوڑا گیا جبکہ جموں سے سرینگر جانے والا ٹریفک بانہال بائی پاس کی ایک ٹیوب سے چلایا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام نےبتایا کہ پیر کی شام تک ہزاروں کی تعداد میں مسافر اور مال گاڑیوں نے اپنی اپنی منزلوں کا سفر کیا اور یہ سلسلہ شام تک جاری تھا ۔انہوں نے کہا کہ پیر کو مال گاڑیوں کو جموں سے سرینگر یکطرفہ طور جانے کی اجازت تھی جبکہ مسافر گاڑیوں کو دوطرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈھلواس اور مہاڑ کے مقامات پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے گر آئی پسیوں اور پتھروں کے نتیجے میں شاہراہ کئی مقامات پر یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہے اور ان مقامات پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی۔