سرینگر/بانہال میں گذشتہ رات کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم و بیش170بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع رامبن میں بانہال کے ترانا گائوں میں پیش آیا۔
حکام نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیول انتظامیہ کی ایک ٹیم گائوں کیلئے روانہ کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ آسمانی بجلی گرنے سے 170بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھیڑ بکریاں نظیر احمد ولد عبد المجید،جما ولد عزیز ساکنان ریاسی اور عبد الرحمان لون ولد عبد الستار لون ساکنہ بانہال اور لالا بکروال ولد توشا بکروال ساکنہ ریاسی کی تھیں۔