بانہال // ایس ایس بی اہلکاروں پر بدھ کی رات ہوئے حملے اور ا±س کے بعد تین مقامی نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس اور ایجینسیوں نے کئی افراد کو تھانے پر بلایا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ والے فورلین ٹنل کی نزدیکی بستی گنڈ اور نوگام کے کئی لوگوں کے علاوہ کئی نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کیلئے تھانے بلایا ہے ۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی کاروائیوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے فائرنگ اور مبینہ ہتھیار چھیننے کے ایسے خطرناک معاملے میں عام لوگوں سے کی جارہی پوچھ تاچھ ا±ن کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ تاہم پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے پولیس سٹیشن بانہال میں پوچھ تاچھ کیلئے بلائے گئے افراد میں سے کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے بلکہ ا±ن سے واقع اور فرار ہوئے تین نوجوانوں کی نسبت سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔