بانہال// سب ڈویڑن بانہال تحصیل کھڑی کے ہجوا علاقے میں منگل صبح گیارہ بجے آگ کی ایک خوفناک واردات میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارہ رہائشی مکان جل کر راکھ ہوگئے ۔
یہ آگ صبح تقریبا 11 بجے کے قریب بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس گنجان بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
ہجوا کا علاقہ سڑک سے بہت دور ہے اور علاقے میں پانی کی قلت کی وجہ سے بھی آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔
فوج نے آگ پر قابو پانے کیلئے خشک کمیکل پاوڈر اور فلم فوم منگایا تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے