جموں//کشمیر کو ریلوئے لائن کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کیلئے جہاں کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے وہیں شمالی ریلوے نے بانہال سے کھڑی سٹیشن تک کامیاب ٹرائل چلائی ہے ۔ شمالی ریلوئے کے سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کٹر ا بانہال سیکشن پر بانہال اور کھاری ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین سروس جلد ہی شروع کی جائیگی ۔ ادھم پور ،سرینگر بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے 111 کلومیٹر طویل کٹرا بانہال سیکشن پر بانہال ریلوے اسٹیشن کو رام بن ضلع کے کھڑی ریلوے اسٹیشن سے جوڑنے والی 8.6 کلومیٹر لمبی ٹرین ٹنل T-74پر پہلا ٹرائل چلایا گیا۔ معلوم ہو اہے کہ اس سکشن پر کامیابی سے آزمائشی ٹرائل چلائی گئی اور اس مرحلہ پر جلد ہی ریل سروس بحال کر دی جائے گی ۔ شمالی ریلوئے کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کٹرا بانہال سیکشن پر بانہال اور کھڑی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین سروس جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے کیونکہ ٹریک اور ریلوے سٹیشن کھڑی پر تمام کام مکمل ہو چکے ہیں اور ایک ٹرائل بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کام مکمل کیا جا چکا ہے اور ہم امید کرتے ہیں اس سکشن پر جلد ہی ریلوے سروس شروع کی جائے گی جس کے بعد جو باقی پڑا ہوا ہے اس پر بھی ریل سروس شروع کرکے جلد ہی اس کو ہری جھنڈی دکھائی جائے گی ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام جو ضلع میں قومی پروجیکٹوں کے جاری کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں نے اس سکشن کی کامیابی کو بڑی پیشرفت سے تعبیر کیا ہے ۔ خیال رہے کہ جولائی کے شروع میںجنرل منیجر ناردرن ریلوے شوبھان چودھری نے دیگر سینئر افسران کے ساتھ سنگلدان اور بانہال کا دورہ کیا اور یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے بانہال کٹرا سیکشن پر جاری کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔انہوں نے کھڑی بانہال سیکشن کا بھی معائنہ کیا تھا ۔