محمد تسکین
بانہال// جمعہ کی شام بانہال ۔ چنجلو رابط سڑک پر موٹر سائیکل کے ایک حادثے میں ایک 23سالہ جواں سال نوجوان کی موت نے لوگوں کو جھنجھوڑ کر دیا رکھ ہے اور بظاہر تیز رفتار موٹر سائیکل سڑک کی پچھلی پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد اچھل کر زمین پر آگرا اور اس کے سوار کا سر پتھروں سے ٹکرا کر اس کی موقع پر ہی موت کا سبب بنا ۔ پولیس نے مہلوک نوجوان کی شناخت تابش امین شاہ عمر 23سال ولد محمد امین شاہ ساکنہ پیر پورہ ٹھٹھاڑ بانہال کے طور کی ہے۔ جانکار ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تابش امین ائیر ٹیل کے مواصلاتی ٹاوروں کی دیکھ ریکھ کا کام کرتا تھا اور جمعہ کی شام وہ اپنے ایک دوست کو اپنے گھر واقع چنجلو میں چھوڑنے کے بعد واپس بانہال قصبہ کی طرف آنے کے دوران اس کی موٹر سائیکل پچھلی پہاڑی سے ٹکرائی اور زور دار طریقے سے زمین پر گر آئی جس کی وجہ سے تابش امین کے سر کے پچھلے حصے میں شدید چوٹ آگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس حادثے کے خاصے وقت کے بعد وہاں سے گز رہی مسافر گاڑیوں نے سر سے بھاری خون خارج ہوئے بیہوش تابش امین کو مسافر گاڑی کے زریعے بانہال ہسپتال پہنچایا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یاسر کی بہن گھر میں آگ لگنے سے جھکا گئی تھی اور بعد میں سرینگر کے ایک ہسپتال میں اس نے دم توڑ دیا تھا اور اب یاسر کی المناک موت کے بعد اس والدین اور ایک چھوٹا بھائی ہی پسماندگان میں رہ گئے ہیں۔ یاسر امین کا والد محمد امین شاہ پیشے سے ڈرائیور ہے۔ رضاکار تنظیم بانہال والنٹیرس کے صدر محمد ادریس وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں جمعہ کی سوا پانچ بجے ایک فون کال کے ذریعے اس حادثے کی خبر ملی اور رضاکاروں نوجوانوں کو بچاؤ کاروائیوں جائے حادثہ پر پہنچنے سے پہلے ہی اس نوجوان کو مقامی مسافر گاڑی ایکو میں اٹھا کرہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔