بانہال //اتوار کو بانہال بارہمولہ ریلوے خدمات بحال کر دی گئیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں چوٹی کاٹے جانے کے معاملے کے خلاف علحیدگی پسندوں کے مظاہرے کی وجہ سے سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کل ملتوی کردی گئی تھیں۔ایک سینئر ریلوے افسر نے خبر رساں ایجنسی کوبتایا ،''ہم نے وادی میں سبھی ریلوے خدمات شروع کردیں ہیں۔''انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مشورہ ملنے کے بعد سکیورٹی وجوہات سے کل ٹرینوں کو ملتوی کردیاگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ٹرینوں کو ملتوی کرنے کے بارے میں کل رات تازہ مشورہ نہیں ملا۔اس لئے وسطی کشمیر میں سرینگر -بڈگام سے لے کر شمالی علاقے کے بارہمولہ کے درمیان آج سبھی ٹرینوں کو چلایا جائے گا۔اسی طرح جنوبی کشمیر -اننت ناگ -قاضی کنڈ سے جموں کے بانہال کے درمیان بھی ریلوے خدمات شروع ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ ،''ریلوے خدمات کو ملتوی کرنے یا بحال کرنے کا فیصلہ پولیس کے مشورے پر ہی کرتا ہے ۔''انہوں نے ریلوے خدمات کے ملتوی ہونے پر مسافروں کی پریشانیاں بڑھنے کی بات قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے اور ایت کومسافروں کی تعداد امید کے مطَابق زیادہ ہوتی ہے ۔وادی میں ٹریفک کی دیگر سہولیات کے مقابلے ریلوے خدمات زیادہ مقبول ہیں کیونکہ یہ سفر کرنے کا کم کرائے میں تیزاور محفوظ ذریعہ ہے ۔