بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک گرینیڈ پھینکنے سے کم از کم 4سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نبیر پورہ نشاط پارک کے قریب پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر ایک گرینیڈ پھینکا گیا۔
حملے میں تین پولیس اہلکار اور ایک فوجی زخمی ہوا۔ زخمیوں کو علاج سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
حملے کے بعد مشترکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔