بانڈی پورہ//ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندر بل نے پہلی پورہ صفا پورہ اور گاندر بل میں پتوشے بانڈی پورہ بجلی گرڈ اسٹیشن کی ٹرانسمشن لائن تعمیر کرنے کیلئے ٹاور تعمیر کرنے کے سلسلے میںحکم امتناع واپس لیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین کی ہدایت پر اے ڈی سی بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی کی قیادت میں ضلع افسروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں ٹاور تعمیر کرنے اور اراضی مالکان کے معاملات سلجھانے کے لیے اہم فیصلے لئے گئے ۔ اے ڈی سی بانڈی پورہ نے میٹنگ کے اختتام پر کہا کہ ٹرانسمشن لائن کے بقیہ 14 ٹاور جنگی بنیادوں پر تعمیر ہونگے اور بہت جلد پتوشے کا گرڈ اسٹیشن چالو ہوگا۔