سرینگر/ سرکاری فورسز نے منگل کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک گاﺅں کو محاصرے میں لیکر خانہ تلاشیاں شروع کیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فوج کے144آر آر یونٹ سے وابستہ اہلکاروں اور پولیس نے کٹا ستھاری نامی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ فوجی آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے