سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے جو اُستاد گذشتہ ہفتے لاپتہ ہوا تھا، اُس کو سوموار کے روز مردہ حالت میں پایا گیا اور اُس کی لاش جھیل ولر سے بر آمد کی گئی۔
حکام کے مطابق مشتاق احمد لون ساکنہ شیخپورہ، مانتری گام کی لاش آج صبح لہراولپورہ علاقے میں جھیل ولر سے بر آمد ہوئی۔
مشتاق کی لاش کو مقامی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔
حکام کے مطابق لاش کی شناخت مشتاق کے بھائی نے کی اور بعد میں اس کوپاسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال باندی پورہ لیجایا گیا ۔
مشتاق 3مئی کو لاپتہ ہوا تھا۔وہ گورنمنٹ ہائی سکول چونٹھ مولہ میں اُستاد کی حیثیت سے تعینات تھا ۔