سرینگر//شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کے روز اجس میں واقع جنگلی علاقے میں آگ نمودار ہوگئی جس کے بعد آگ بجھانے کی مشینری علاقے کی طرف روانہ کی گئی۔
حکام نے کہا کہ آگ آج بعد دوپہر رنگنار رینج میں نمودار ہوئی۔
حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی مشینری کے ہمراہ آگ بجھانے کا عملہ جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا ہے اور آگ کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈی ایف او بانڈی پورہ شبیر احمد نے کہا کہ عملہ کام پر لگا ہے تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آگ کو بہت جلد قابو کیا جائے گا۔