عظمیٰ نیوزسروس
بانڈی پورہ//چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ عبدالغنی بٹ نے ایک میٹنگ میں بانڈی پورہ ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر ہورہے کاموں کاجائزہ لیا۔ میٹنگ میں وائس چیئر پرسن ڈی ڈی سی بانڈی پورہ کوثر شفیق ، ڈی ڈی سی اور بانڈی پورہ کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر علی افسر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ محمد اشرف حکاک بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈی ڈی سی گرانٹس میں منظور شدہ 175 کاموں میں سے 154 کا ٹینڈر ہوچکا ہے اور باقی 21کا تخمینہ باقی ہے ۔ بی ڈی سی گرانٹس میں 93 کاموں کی منظوری دی گئی جن میں سے 80کو اِنتظامی طور پر منظور کیا گیا ہے ۔ مزید برآن پی آر آئی گرانتس میں 1,203 کاموں کی منظوری دی گئی جن میں سے 1,149 کاموں کی اِنتظامی منظوری دی گئی۔یہ بھی بتایا گیا کہ ڈی ڈی سی گرانتس کے تحت 574.79لاکھ اور 331.82لاکھ جاری کئے گئے ہیں۔