بانڈی پورہ //نسو بانڈی پورہ میںلوگوں نے گرفتاریوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور دھرنا دیکر سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ کو بند کیا۔احتجاج میں شامل مردو زن نے کہا کہ پولیس نے ایک طالب علم کو بلاوجہ گرفتار کر لیا اور مطالبہ کیا کہ بےگناہ طالب علم کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ احتجاج کرنے والوں نے پولیس پر الزام لگایا کہ بانڈی پورہ پولیس بلاوجہ نوجوانوں کو ہراساں کر رہی ہے اور چھوٹے بچوں کو پتھربازی میں ملوث کرکے حالات کو بگاڑ رہی ہے۔ بانڈی پورہ پلان میں بھی پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار شدہ نوجوان کے عزیز و اقارب نے کہا کہ اس کی گرفتاری بلاوجہ عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے نوجوانوں کی فوری رہائی کی مانگ کی ہے