عازم جان+نیوز ڈیسک
بانڈی پورہ+ جموں// پولیس نے جمعرات کو کہا کہ بانڈی پورہ میں کم شدت کا دھماکہ اس وقت ہوا جب فوج کی ایک گاڑی آلوسہ گائوں سے گزر رہی تھی۔پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا، “کم شدت کا دھماکہ بانڈی پورہ ضلع کے آلوسہ گائوںمیں اس وقت ہوا جب فوج کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے کہا کہ دھماکہ کے فوراً بعد فورسز کی مزید یہاںکمک پہنچ گئی اور علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔”دریں اثناء پولیس کے مطابق، جمعرات کو جموں ریلوے اسٹیشن کے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب سے برآمد ہونے والے مشتبہ بیگ میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عارف ریشو نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 18 ڈیٹونیٹر اور کچھ تاریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔واقعے کے کچھ دیر بعد ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل ٹیم تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ایس ایس پی نے کہا”ہم نے جموں ریلوے اسٹیشن پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ایک بیگ برآمد کیا۔ بیگ سے 2 ڈبوں میں پیک دھماکہ خیز مواد برآمد ہوانیز 18 ڈیٹونیٹرز اور کچھ تاریں بھی برآمد کی گئیں۔ باکس میں تقریباً 500 گرام موم کی قسم کا مواد پیک کیا گیا تھا۔ مواد ضبط کر لیا گیا ہے،” ۔