عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سوک ایکشن پروگرام کے تحت بانڈی پورہ میں 24 مارچ کو پولیس کی طرف سے منعقد کیے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سپورٹس سٹیڈیم، بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بانڈی پورہ کے مختلف حصوں سے کل سولہ (16) ٹیموں نے ناک آئوٹ کی بنیاد پر حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں مقامی نوجوانوں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی اور بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں ٹرن آٹ دیکھا گیا۔ فائنل میچ بھٹ 11 بانڈی پورہ بمقابلہ عارف 11 آیت اللہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں بعد میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں آیت اللہ 11 کی ٹیم نے فاتح کی ٹرافی اپنے نام کی جبکہ بھٹ 11 بانڈی پورہ نے رنر اپ کے طور پر کامیابی حاصل کی۔اس تقریب میں ایس ایس پی بانڈی پورہ شری ہرمیت سنگھ مہتا-جے کے پی ایس، ایڈیشنل نے شرکت کی۔