عظمیٰ نیوزسروس
بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں جموں کشمیر بینک کی طرف سے مختلف سکیموں کاجائزہ لینے کیلئے ضلع سطح کی جائزہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ علی افسرخان نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع کے لیڈبینک منیجرشمیم احمد۔ڈی ڈی سی چیئرمین عبدالغنی اورمتعلقہ ،محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ لیڈمینک منیجرشمیم احمد نے میٹنگ میں بتایا کہ سہ ماہی کے دوران 922.71کروڑ کے سالانہ ہدف کے مقابلے میں100.29کروڑ روپے بینکوں نے ترجیحی سیکٹر میں تقسیم کئے اورغیرترجیحی سیکٹر میںسالانہ ہدف 128کروڑ کے مقابلے میں 65کروڑروپے تقسیم کئے گئے اور اس طرح بالترتیب11اور51فیصد کاہدف پایاگیا۔اس موقعہ پر چیئرمین ڈی ایل آر سی نے بینکوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام معاملوں میں ٹی اے ٹی کی پیروی کویقینی بنائیں ۔انہوں نے بینکوں اور متعلقہ محکموں پرزوردیا کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ کام کریںتاکہ جن سرکھشاکے تحت زیادہ سے زیادہ مستفیدین کااندراج ہو۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ معیاری معاملوں کوسپانسر کریں جبکہ بینکوں سے کہا گیا کہ وہ حکومت کی طرف سے سپانسرتمام کیسوں کوتیزی سے نمٹائیں۔