بانڈی پورہ میں ٹی 20 اوپن کرکٹ چیمپئن شپ۔ | اے ڈی سی بانڈی پورہ نے تقریب کا افتتاح کیا

بانڈی پو// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بانڈی پورہ، وسیم راجہ نے پیر کو یہاں کے ایس کے اسٹیڈیم میں چوتھی T20 اوپن کرکٹ چیمپئن شپ-2022 کا افتتاح کیا۔چمپئن شپ کا انعقاد ہاشمی کرکٹ کلب بانڈی پورہ نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفس بانڈی پورہ کے اشتراک سے کیا ہے۔

افتتاحی میچ رائزنگ سٹار بڈگام بمقابلہ ہمدان ہریکین سری نگر کے درمیان کھیلا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پدم شری فیصل علی ڈار نے کہا کہ ناک آؤٹ ٹی 20 چیمپئن شپ میں کشمیر بھر سے 64 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اے ڈی سی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے علمی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور اتھلیٹک سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں اور کہا کہ اس طرح کے ایونٹ سے نوجوان نسل کو منشیات، سماجی برائیوں سے دور رکھنے میں مدد ملے گی اور ان میں محبت کا جذبہ پیدا ہوگا۔