بانڈی پورہ/عازم جان /کنسٹریکشنل کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے صدر نصیر احمد میر کی قیادت میں ٹھیکیداروں نے بطور احتجاج آر اینڈ بی دفتر بانڈی پورہ اور پی ایچ ای دفتر پر تالا چڑھایا ۔ بعد میں احتجاج کرنے ہوئے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ پورہ سجاد حسین کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں ٹھیکیداروں کے مطالبات درج تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹھیکیداروں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔