بانڈی پورہ// بانڈی پورہ میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں تعینات ملازمین نے فوڈ اینڈ سپلائز یونین ضلع صدر بشیر احمد بٹ کے خلاف مبینہ طور نازیبا سلوک پر احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین نے تحصیل دفتر بانڈی پورہ سے جلوس نکالا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جلوس میں شامل ملازمین نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈی سی آفس تک مارچ کیا اوربعد میں دھرنادیا۔انہوں نے اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کو ایک یادداشت بھی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی نے اس ضمن میں کہا کہ معاملہ افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیا گیا۔