سرینگر/شمالی کشمیر میں سنیچر کو اُس وقت ایک شہری جاں بحق ہوگیا جب وہ مکان کی چھت سے برف ہٹانے کی کوشش میں پھسل کر گر پڑا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ ممتاز احمد، ساکنہ پلان بانڈی پورہ اپنے مکان کی چھت سے برف ہٹاتے ہوئے گر پڑا۔
ممتاز کو ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سرینگر منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ، صورہ سرینگرمیں ممتاز کو مردہ قرار دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کے بیشتر حصوں میں گذشتہ شام سے برفباری ہوئی ہے۔