سرینگر /شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں منگل کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ بانڈی پورہ کے بٹھو گائوں میں پیش آیا جہاں حکام کے مطابق ایک کار سڑک سے لڑھک گئی۔
جاں بحق ہونے والے کے بارے میں حکام نے کہا کہ وہ محمد رمضان ریشی ولد غلام محمد ساکنہ بٹھو تھا، جو کار چلا رہا تھا۔
چار زخمیوں کو ضلع اسپتال بانڈی پورہ لیجایا گیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
زخمیوں میں محمد خلیل ریشی،دانش شوکت ریشی، شوکت ریشی اور محمد مقبول ریشی شامل ہیں۔