سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کے کچھ علاقوں میں اتوار کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9درج ہوئی ۔بانڈی پورہ ضلع میں صبح 6.57 بجے زلزلہ آیا۔ زلزلہ کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔