سرینگر//حکام نے جمعرات کو کہا کہ شمای ضلع بانڈی پورہ میں ایک ریٹائرڈ فوجی کیپٹن نے اپنی بیوی کو 12بور بندوق سے گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا۔یہ واقعہ ضلع کے سملر گاوں میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق میاں بیوی میں گذشتہ رات کسی بات کو لیکر تو تو میں میں ہوا جس کے دوران غلام حسن خان نامی سابق فوجی کیپٹن نے اپنی بیوی کو گولی ماری جس سے فاطمہ بیگم بری طرح زخمی ہوگئی۔
زخمی خاتون کو بانڈی پورہ کے اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اُسے سرینگرکے صدر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔