بانڈی پورہ میں روزگارپیداکرنے والی سکیموں کی صورتحال

Mir Ajaz
2 Min Read

 عظمیٰ نیوزسروس

بانڈی پورہ// ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، شکیل الرحمان نے ایک میٹنگ کے دوران ضلع میں کام کرنے والے مختلف محکموں کی کریڈٹ سے منسلک/روزگار پیدا کرنے والی اسکیموں کی پیش رفت وکارکردگی کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں کریڈٹ سے منسلک اسکیموں، خاص طور پر زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں پیش رفت اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا کہ پی ایم کسان پورٹل پر 33673 مستفیدین سرگرم ہیں۔یہ انکشاف ہوا کہ کے سی سی (فصل) کے تحت 33841 کیسز 250.50 کروڑ منظور شدہ قرض کی رقم کے ساتھ فعال ہیں اور کے سی سی (لائیوسٹاک) کے تحت 4889 کیسز منظور ہیں۔ڈی سی کو بتایا گیا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران مختلف محکموں کی روزگار پیدا کرنے والی مختلف سکیموں کے تحت 9552 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ PMEGP (KVIB) کے تحت مالی سال 2023-24 کے دوران 20.91 کروڑ کے 540 کیسز تقسیم کیے گئے ہیں۔ PMEGP (DIC) کے تحت 11.14 کروڑ کے 252 کیسز اور PMEGP (KVIC) کے تحت مالی سال 2023-24 کے دوران 3.09 کروڑ کے 62 کیسز منظور کیے گئے ہیں۔میٹنگ میں ممکن، تیجسوانی، اسپرنگ انٹرپرینیور، آر ای جی پی (کے وی آئی بی)، پی ایم ایف ایم ای، اور دیگر اسکیموں کے تحت پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی سی نے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ مشغولیت اور مختلف سکیموں کے ذریعے نوجوانوں کو ہینڈ ہولڈنگ کے لیے کریڈٹ سے منسلک سکیموں کے بارے میں وسیع بیداری پر زور دیا۔

Share This Article