سرینگر/پولیس کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ بانڈی پورہ پولیس نے حاجن علاقے میں اگائی گئی خشخاش کی فصل کو ضائع کیا ۔
بیان کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن حاجن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ایکسائز محکمہ سے وابستہ ملازمین کے ہمراہ مدھون اور اس کے آس پاس علاقوں میں کاشت کی گئی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا۔
بیان کے مطابق عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہا ہے۔