سرینگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک18سالہ لڑکی بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گئی۔
یہ واقعہ گذشتہ شام دیر گئے پیش آیا۔
ذرائع نے جاں بحق لڑکی کی شناخت فرحانہ دختر غلام حسن دار ساکن اُدینا، سمبل کے طور کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرحانہ کا رابطہ اپنے گھر پر کام کرتے ہوئے بجلی کی ننگی تار سے ہوا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔