سرینگر//پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ شمالی ضلع بانڈی پورہ میںآئی ایس جے کے کے جنگجوﺅں کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرکے اُن کی تحویل سے اسلحہ بر آمدکیا گیا ہے۔
جنگجوﺅں کے مذکورہ ساتھیوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرنے کیلئے اس کا معائنہ کیا تھا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں سے چار کا تعلق شمالی کشمیر جبکہ ایک کا تعلق سرینگر سے ہے اور وہ آئی ایس جے کے جنگجوﺅں کے ساتھی ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان چھٹی بانڈی میں آئی ایس جے کے، کے جھنڈے تیار کرکے سرینگر سپلائی کرتے تھے۔