سرینگر/ / سی جے ایم عدالت بانڈی پورہ نے فراڈچیک کیس میں ملزم قرار دئے گئے شخص کو چھ ماہ تک جیل بھیج دیا اور 6ماہ کے اندر اندر 6 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ بھی سنایا ۔ سی جے ایم وی ایس منہاس نے ایڈوکیٹ صوفی فیروز کی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے فیروز احمد شوشہ ولد غلام رسول شوشہ ساکن سوپور کو سزا سناتے ہوئے 8 ماہ جیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ ملزم فیروز احمد شوشہ نے بشیر احمدکو پانچ لاکھ روپے کی فراڈ چیک جموں و کشمیر بنک بانڈی پورہ کے نام دی تھی جسے جعلی پانے کے بعد بشیر احمد پتھرو نے بانڈی پورہ سی جے ایم عدالت میںزیر نے دفعہ 138nit.act کیس دائر کیا اور بالآخر جج موصوف نے 19 جون کو سماعت کے دوران اپنا فیصلہ سنایا ۔