سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں نائد کھے کے پشواری میں سنیچر کو ایک نوجوان کو اس کے گھر میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
	پولیس ذرائع کے مطابق 18سالہ عبدال احمد ،جو کہ بارہویں کا طالب علم تھا، آج صبح نہیں جاگا اور جب اس کے گھر والے اُسے جگانے گئے تو اس کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ افراد خانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو عبدال اپنے بستر پر مردہ پڑا تھا۔
	پولیس نے نوجوان کی اچانک موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کی ہے۔