سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ گاو¿ں میں مقامی اوقاف کا ایک شاپنگ کمپلیکس، جس میں رہائشی سہولیات بھی میسر تھیں، اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی واردات میں خاکستر ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ آلوسہ میں قائم مقامی اوقاف کے اس شاپنگ کمپلیکس میں رات کے قریب دو بجے آگ کے شعلے نمودار ہوگئے جنہوں نے کمپلیکس کے چھ دکانوں اور چار کمروں کو چشم زدن میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں اور نفری آنے تک آگ نے کمپلیکس کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا تھا۔