بانڈی پورہ// آنگن واڑی ورکروں نے تنخواہ نہ ملنے اور سینیارٹی لسٹ میں ہوئی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کی مانگ کی ہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بانڈی پورہ دفتر میں 140 کے قریب جسمانی طور ناخیز افرادکی اسناد جانچ کے دوران جعلی پائی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بانڈی پورہ محمد الطاف نے کہا کہ احتجاج کرنے والے آنگن واڑی ورکر تحریری طور پر اپنی شکایات ضلع دفتر میں پیش کریں تاکہ سینیارٹی لسٹ پر ایک مرتبہ پھر غور کیا جائے۔