بانڈی پورہ//بانڈی پورہ میں عارضی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایم جی نریگا کے تحت دس سال سے کام کررہے ملازمین کو مستقل بنایا جائے۔احتجاجی ملازمین نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین گنائی اور اسٹنٹ کمشنر بانڈی پورہ کو یادداشت پیش کی جس میں ملازمین کے مطالبات درج تھے۔احتجاجی ملازمین نے کہا کہ محکمہ بلاک ڈیولپمنٹ میں ایم جی نریگا کے تحت باضابطہ انٹرویو کے ذریعے انہیں کنٹریکچول بنیادوں پر تعینات کیا گیا اوروہ دس سال سے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی بار میمورنڈم پیش کئے تھے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔انہوں نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اور دیہی ترقی کے وزیر ایڈوکیٹ عبدالحق خان سے مطالبہ کیاکہ اُن کے سبھی مسائل فوری طور حل کئے جائیں ۔