بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے گرورہ میں فورسز نے ایک میٹاڈار زیر نمبر JK05-1863سے بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میںایک ایف آئی آر درج کرلیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او آرہ گام نے کہا کہ حاجن سے بانڈی پورہ کی طرف آرہے ایک میٹاڈار جونہی گرورہ کے مقام پرپہنچا تو وہاں موجود فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران بارودی مواد برآمدکیا اور گاڑی کو ضبط کرلیا البتہ اس موقعہ پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔