بانڈی پورہ//بانڈی پورہ کے دور دراز پہاڑی علاقوں کے گجر اور بکروالوں نے جموں و کشمیر گجربکروال ایڈوائزری بورڑ ممبر میاں محمد نورانی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ دفتر کے احاطے میں احتجاج کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ دور دراز پہاڑی بستیوں میں گزر بسر کرنے والے گجر بکروال طبقے کو ہر سطح پر نظر انداز کیا گیا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بےروزگاروں کو فوری طور پر روزگار فراہم کیا جائے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اپیل کی کہ بانڈی پورہ کے دور دراز اور دشوار گزار گجر بستیوں کے بے روزگار نوجوانوں کومخصوص کوٹا کی طرف دھیان دیں۔