سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں بدھ کی صبح ریچھ کے حملے میں ایک35سالہ زخمی ہوگیا۔
حکام نے زخمی شہری کی شناخت فاروق احمد گوجر عرف مومن خان ولد رحیم اللہ گوجر ساکن ژیرہ ون، اجس کے طور کی ہے۔
ژیرہ ون میں زیادہ ترخانہ بندوش لوگ رہتے ہیں اور یہ جنگل کے قریب واقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاروق آج صبح اپنے گھر کے باہر تھا جب ریچھ نے اُس پر حملہ کیا۔فاروق کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔