سرینگر//عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے اُمیدواروں نے سنیچر کے روز شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ضلعی کونسل کے عہدوں پر منعقدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق نیشنل کانفرنس کے عبد الغنی بٹ اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی کونثر شفیق کو بالترتیب بانڈی پورہ ضلعی کونسل کے چیئر پرسن اور نائب چیئر پرسن عہدوں کیلئے منتخب کیا گیا۔
حکام کے مطابق بٹ نے13میں سے7جبکہ کونثر نے 8ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔