بانڈی پورہ //بانڈی پورہ سمبل کی خستہ حال سڑک لوگوں کے لئے سوہان رو ح بنی ہوئی ہے ۔بارشوں کے دوران اس سڑک پر سفر کرنا جان لیوا بن جاتا ہے اور سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سب زیادہ پر خطرہ ملہ پورہ صدر کوٹ بالا صدرکوٹ پائین گرورہ چیوہ میں دوگھنٹے کا سفر خستہ حالی کی وجہ سے چار گھنٹوں میں طے ہورہا ہے ۔مریضوں کو بھی سرینگر لے جانے میں عذاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔