بانڈی پورہ//برستی بارش اوربرفباری میںحزب جنگجوکی آخری رسومات انجام دی گئیں جبکہ نمازجنازہ میں ملنگام ،مقام،آلوسہ ،کیونسہ ،کوئل اورکیونسہ کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اورخواتین نے روایتی کشمیری گیت گاکراس نوجوان کے تئیں اپنے جذبات کااظہارکیا۔جمعرات کی شام پولیس تھانہ بانڈی پورہ کے نزدیک فوج کیساتھ ایک مختصرجھڑپ کے دوران جاں بحق ہوئے حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجومشتاق احمد سیرکی آخری رسومات جمعہ کی صبح آبائی علاقہ ملنگام بانڈی پورہ میں انجام دی گئیں ۔ جب جنگجونوجوان کی نعش کوپولیس تھانہ بانڈی پورہ سے جلوس کی صورت میں آبائی گھرواقع ملنگام پہنچایاگیا۔آزادی اوراسلام کے حق میں نعرے بازی کے بیچ بڑی تعدادمیں مردوزن مشتاق احمدکی آخری رسومات میں شامل ہونے کیلئے یہاں خراب موسمی سورتحال کے باوجودپہنچ گئے ۔ہزاروں لوگوں نے جنگجونوجوان مشتاق احمدکی نمازجنازہ میں شرکت کی۔مشتاق احمدکی نعش کی نعش کوسبزپرچم میں لپیٹاگیاتھا۔نمازجنازہ کے بعدجلوس کی صورت میں جنگجونوجوان کی میت کومقامی مزارشہداء پہنچاکر سپردخاک کیاگیا،اوراس دوران نوجوانوں نے آزادی اوراسلام کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکئے۔